15 جولائی 2026 - 17:20
اسپین میں مسجد کی دیوار پر اسلام مخالف نعرے لکھنے والا شخص گرفتار

میڈرڈ: اسپین کی پولیس نے 55 سالہ شخص کو ایک مسجد کی دیوار پر اسلام مخالف، دھمکی آمیز اور توہین آمیز نعرے لکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے اسپرے پینٹ کی بوتلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اسپین کے شہر بلباؤ میں ایک 55 سالہ شخص نے اسپرے پینٹ کے ذریعے مسجد کی دیواروں پر اسلام مخالف اور نفرت انگیز عبارات تحریر کیں، جس کے بعد مقامی پولیس نے ہفتے کے روز اسے گرفتار کر لیا۔ ملزم کو کارروائی کے بعد صبح تقریباً ساڑھے نو بجے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق، باسک ریجن کی پولیس (ارثزائنتزا) نے ملزم کو مسجد کے قریب اس وقت شناخت کیا جب اس کے ہاتھ میں اب بھی اسپرے پینٹ کی بوتلیں موجود تھیں۔ ابتدائی شواہد کی بنیاد پر اسے اسلام مخالف نفرت انگیز کارروائی کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، یورپ میں صہیونی بیانیے اور حالیہ علاقائی کشیدگی کے بعد مسلمانوں کے خلاف اسلاموفوبیا اور نفرت پر مبنی واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ غیر سرکاری تنظیموں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے یورپی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اور واضح قانونی اقدامات کیے جائیں۔

مارچ میں جاری ہونے والے ایک شماریاتی ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق، تقریباً 50 فیصد مسلمان روزمرہ زندگی میں امتیازی سلوک کا سامنا کرتے ہیں، جو عمومی آبادی کے مقابلے میں تقریباً دوگنا شرح ہے۔ اسی طرح یورپی یونین کی ایجنسی کے نتائج بھی اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ مسلمانوں کے خلاف تعصب یورپی معاشروں میں ایک تشویشناک مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یورپی ممالک میں برطانیہ کے مسلمان نسبتاً زیادہ نفرت انگیز جرائم اور تشدد کا سامنا کر رہے ہیں۔ برطانوی پولیس کے مطابق، دائیں بازو کی انتہاپسند دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار ہونے والے بیشتر افراد مرد ہیں، جن کی عمریں 27 سے 82 سال کے درمیان ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha